بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایس سی کی ڈگری لینے تک ان کو یہ علم نہیں تھا کہ بی ایس سی کا مطلب کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 کی ایک قسط میں انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ایک بینکر سے ریاضی کا ایک سوال پوچھا۔
اس دوران امیتاتھ بچن نے اپنے کالج کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بی ایس سی کرلینے تک انہیں یہ علم نہیں تھا کہ بی ایس سی کس کا مخفف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاضی ان کے لئے ایک مشکل مضمون تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سن کر کہ سائنس کا سکوپ زیادہ ہے انہوں نے بی ایس سی میں داخلہ لیا لیکن پہلی مرتبہ فیل ہو گئے اور دوبارہ بڑی محنت سے تیاری کر کے امتحان دیا تو ان کے 42 فیصد نمبر آئے ۔انہو ں نے کہا کہ دوران تعلیم انہیں سائنس کی کبھی سمجھ نہیں آئی ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔