لودھراں : دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ہی اداکارہ حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حبا بخاری نے ان سے حمل کی دوائی لی۔
ویڈیو میں حکیم شہزاد نے حبا بخاری کی لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو کی چند ویڈیوز بھی دکھائیں، جن میں اداکارہ کو ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے مشہور ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ حبا بخاری سے ان کے نتائج پوچھیں۔
حکیم شہزاد نے مزید دعویٰ کیا کہ جب حبا ان کے پاس آئیں، تو وہ حمل سے نہیں تھیں، لیکن صرف ایک ماہ تک ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ان کے ہاں حمل ٹھہرا۔
حکیم شہزاد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، اس کے علاوہ، حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔