راولپنڈی:سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری و تجارتی وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
آرمی چیف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں اور ایک بڑے سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سعودی وفد کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔