بیجنگ :ایکواڈور کے صدر نوبووا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں صدر نوبووا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ نوبووا نے صدارتی محل میں ہوائی جن پھنگ سے ملاقات کی۔ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے صدر کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ہوائی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایکواڈور اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 45 برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں بتدریج ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین ہمیشہ چین اور اایکواڈور تعلقات کی ترقی کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین اور ایکواڈور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید کامیابیوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے ایکواڈور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔نوبووا نے ہوائی جن پھنگ سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ سے اپنی مخلصانہ اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اور صدر شی جن پھنگ کا تقریب حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ نوبووا نے کہا کہ ایکواڈور ہمیشہ ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کرتا ہے اور نئی حکومت چین کے ساتھ مزید شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کی بے تابی سے منتظر ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی