اسرائیلی فوج نے فلسطینی غزہ کی پٹی میں کئی مقامات پر فوجی کارروائیاں جاری رکھیں۔ فلسطینی میڈیا اور غزہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 13 تاریخ کو غزہ کے شمالی حصے میں غزہ سٹی اور غزہ پٹی کے مرکزی حصے پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت کئی ہلاکتیں ہوئیں۔
اسی روز حماس سے وابستہ ایک مسلح ونگ” قاسم بریگیڈ “اور دیگر فلسطینی مسلح گروہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جبلیہ، رفح، خان یونس اور دیگر مقامات پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا اور اسرائیلی ٹینکوں، گاڑیوں اور ڈرونز وغیرہ پر حملے کیے جس سے اسرائیلی فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا۔
شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبلیہ میں انسانی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے ،اسرائیلی زمینی افواج کی پیش قدمی جاری ہے اور مقامی آبادی کو دوبارہ یہ علاقہ خالی کرنا پڑا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے 12 تاریخ کو کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں کمال ادوان اسپتال سمیت متعدد اداروں کو خالی کرانے کی واضح درخواست کی تھی۔تاہم کمال ادون اسپتال کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوئی انخلا نہیں ہوگا اور مریضوں کو خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔