اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی اسمبلی اور چینی پارلیمان کے درمیان روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا جبکہ توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گاایس سی او کے اجلاس سے علاقائی استحکام کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایس سی او کے اجلاس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون سے پاکستانی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سٹریٹجک شراکت دار ہے، مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ،پاکستان اور چین کے مابین پارلیمان کی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا، مستقبل میں پارلیمانی وفود کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post
چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل حمایت کی یقین دہانی
Next Post