بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کےسولہویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس کا دورہ کرنے سے قبل،مقامی وقت کے مطابق 18 اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ اور روسی میڈیا کے زیر اہتمام سی ایم جی کے پریمیم پروگرامز کی اسکریننگ تقریب ماسکو میں منعقد ہوئی۔ “شی جن پھنگ سے ملاقات” سمیت سی ایم جی کی جانب سے گیارہ پریمیم پروگرامز روسی مین اسٹریم میڈیا میں یکے بعد دیگرے نشر کیے جا رہے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کےپبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ہمارے لیے چین اور روس کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے نتائج کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط جذباتی رشتہ استوار کرنے کے لیے ایک اور واضح عمل ہے۔ پریمیم پروگرامز میں نہ صرف چینی جدیدیت پر واضح عملدرآمد کی ویڈیو ز شامل ہیں ،بلکہ یہ چینی تہذیب کی طویل اور شاندار تاریخ کو بھی اجاگر کرتے ہیں ۔شین ہائی شیونگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ روسی ناظرین نئے عہد میں چین کے زندگی کے ارتقاء کو محسوس کر سکیں گے، چینی ثقافت کی منفرد دلکشی کا مشاہدہ کر سکیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو مزید فروغ ملے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔