ٹوکیو:چین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹرجنرل ہونگ لیانگ ، اور جاپان کی وزارت خارجہ کے ایشیا اور اوقیانوس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ہیرویوکی نامزو نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سمندری امور پر چین – جاپان اعلی سطحی مشاورتی میکانزم کےسترہویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بحری امور پر کھل کر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چین نے بحیرہ مشرقی چین، جزائر دیاؤ یو، جنوبی بحیرہ چین، آبنائے تائیوان اور سمندری و فضائی سلامتی جیسے معاملات پر اپنے موقف کی وضاحت کی اور جاپان پر زور دیا کہ وہ چین کی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے خدشات کا احترام کرے، سمندری امور سے متعلق منفی بیانات اور اقدامات کو روکے اور چین جاپان تعلقات کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔
فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے، بحری امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے، تضادات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے ، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور بحیرہ مشرقی چین کو امن، تعاون اور دوستی کے سمندری علاقے میں تبدیل کرنے کے لئے مثبت کوششیں کرنے اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے بحری امور پر چین جاپان اعلیٰ سطحی مشاورتی میکانزم کے اٹھارہویں دور کے آئندہ سال چین میں انعقاد پر اصولی اتفاق کیا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔