بیجنگ: چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین میں اناج کی پیداوار مسلسل 9 سال سے 0.65 ٹریلین کلوگرام سے زیادہ رہنے کی بنیاد پر اس سال پہلی بار 0.7 ٹریلین کلوگرام سے متجاوز رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال موسم گرما کے لئے چین میں اناج کی پیداوار 149.78 ارب کلوگرام رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.63 ارب کلوگرام زیادہ ہے اور یہ گزشتہ 9 سالوں میں پیداوار میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔موسم خزاں کے اناج کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے ، اور فی یونٹ پیداوار میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ 24 اکتوبر تک کاشت کاری کا 82.5فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سویابین کا رقبہ 150 ملین موسےزائد رہا اور رواں سال پیداوار 20 ملین ٹن سے زیادہ متوقع ہے۔ ریپ سیڈ کے رقبے، فی یونٹ پیداوار اور مجموعی پیداوار ، تینوں لحاظ سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔