اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، جیل رولز میں جو سہولت موجود ہے وہ تمام بانی پی ٹی آئی کو فراہم کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔