بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے لالابالاؤ کو جمہوریہ فجی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ فجی بحرالکاہل کا پہلا جزیرہ ملک ہے جس نے نئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ۔انہوں نے کہا کہ 49 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین اور فجی کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے اور خطے اور یہاں تک کہ دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملا ہے۔صدر شی نے کہا کہ وہ چین-فجی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اور دونوں جانب عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے نومنتخب صدر کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی