فلپائن میں چین کے سفیر ہوانگ شی لیائن نے فلپائن کی وزارت خارجہ کے انچارج سے فلپائن کی جانب سے “میرین ایریاز لاء” اور “جزائر سمندری روٹ قانون” پر دستخط کے حوالے سے سنجیدہ نمائندگی اور ہوانگ یان جزیرے کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز پر چین کے اعلان پر اپنے موقف کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس پات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلپائن کی جانب سے “میرین ایریا لا” متعارف کروانے پر ایک ضروری ردعمل ہے، اور چینی حکومت کی جانب سے قانون کے مطابق سمندری انتظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک عام اقدام ہے جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طرز عمل سے مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنے علاقائی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
چینی سفیر نے فلپائن پر زور دے کر کہا کہ وہ فوری طور پر تنازعات کو بڑھا نے اور صورتحال کو پیچیدہ بنا نے والے یکطرفہ اقدامات روکے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔