چینی صدر شی جن پھنگ 13 سے 17 نومبر تک اپیک رہنماؤں کے 31ویں غیررسمی اجلاس میں شرکت اور پیرو کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پیرو کے حکام، اسکالرز سمیت دیگر افراد نے کہا کہ پیرو نئے مواقع تلاش کرنے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے کا منتظر ہے۔
پیرو کے صوبہ کسکو کے گورنر کالوو نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ بلاشبہ پیرو کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چینی صدر کا دورہ ہمارے ملک کے لئے ایک تاریخی واقعہ ہے۔ پیرو کی وزارت خارجہ کے ایشیا بحرالکاہل کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کوئروس نے کہا کہ چین دنیا میں دوسری سب سے بڑی معیشت اور پیرو میں ایک بڑا سرمایہ کار ہے۔ ہم دنیا بھر میں چین کی طرف سےپیش کردہ متعدد عالمی انیشی ایٹوز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیرو کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات راؤل ریئس نے کہا کہ چین پیرو کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور انہیں یقین ہے کہ صدر شی کے دورہ پیرو سے پیرو اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ پیرو کی نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے ماہراقتصادیات روڈریگز کا ماننا ہے کہ چین نے پیرو کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ چین پیرو سے مصنوعات خریدتا ہے اور بہت سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔