اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی ایک مرتبہ پھر سے منظم، مضبوط اور فعال ہو چکی ہے، اسے مزید مستحکم بنانا ہے۔ تمام عہدیداران اور نے مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی عہدیداران کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے پبلک افیئرز ونگ کے صدر عظام چوہدری، ٹریڈرز ونگ کے صدر عاطف مغل، لیبر ونگ پاکستان کے جنرل سیکرٹری یونس اعوان، لیبر ونگ بلوچستان کے صدر سید جہانگیر شاہ اور لائرز ونگ کے محمد بلال ابراہیم موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد امجد نے رہنمائوں کو ہدایت کی کہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کریں تا کہ ہم ایک مرتبہ پھر سے ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں پہلے کی طرح حصہ ڈال سکیں۔
پارٹی رہنمائوں نے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی تیزی کے ساتھ ایک بار پھر منظم ہو رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنانے میں اپنا اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔
Trending
- ایرانی وزیر خارجہ ای سی او اجلاس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے
- ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل عشائیے کا اہتمام
- 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ ہلاکت، پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری گرفتار
- چوہدری سالک نے مریم نواز کے نوٹس کا جواب بھیج دیا، ذرائع
- شادی ہال میں انوکھی واردات خواتین سلامی کا پرس چوری کر کے فرار
- اقتصادی تعاون تنظیم، 30ویں وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا طے
- ،بیوی کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا شوہر گرفتار
- ہری پور میں پاک فوج کے حوالدار کو قتل کرنے والا ملزم کراچی سے گرفتار
- ممتاز صحافی حامد میر دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
- صوبوں پر بہت جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا: خواجہ آصف
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔