ریو ڈی جینرو:19 نومبر کو جاری ہونے والے جی 20 ریو ڈی جنیرو رہنماؤں کے اعلامیے کے مطابق جی 20 رہنماؤں نے کثیر الجہتی کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات کا عہد کیا۔ رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی نظام کی بحالی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جس میں تجدید شدہ ادارے اور ایک اصلاح شدہ گورننس شامل ہو ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا بھی عہد کیا جو اسے اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے اور اسے زیادہ موثر بنائے۔ انہوں نے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں اور دیگر بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی اداروں میں فیصلہ سازی میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور کردار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عالمی تجارت میں اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے قواعد پر مبنی، غیر امتیازی، منصفانہ، کُھلے، جامع، پائیدار اور شفاف کثیر الجہتی تجارتی نظام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او میں ضروری اصلاحات کی بھی حمایت کی تاکہ 2024 تک تمام ممبران کے لئے تنازعات کے تصفیے کا موثر نظام موجود ہو۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی