ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 میں زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں آئرلینڈ کے کرکٹر مارک اڈیئر سرخیوں میں ہیں۔ اڈیر پہلے ہی ٹورنامنٹ میں ٹیم ابوظہبی کے لئے دو میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں یوپی نوابز کے خلاف چار وکٹیں بھی شامل ہیں۔دائیں ہاتھ کے باؤلر کا کہنا ہے کہ کہ اننگز کے آغاز میں ہی دائیں جائب گیند کرانا خاص طور پر پاور پلے میں مخالف ٹیم پر دباؤ پیدا کرنے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ گیند کو سیدھا کرسکتے ہیں اور پاورپلے میں اچھی بولنگ کر سکتے ہیں تو میرے خیال میں یہ خطرناک ہوگا۔ جب بھی آپ کے پاس دوسرے اینڈ پر ایسے لڑکے ہوتے ہیں جو اچھی بالنگ کرکے دباؤ بنا رہے ہیں تو اس سے مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جتنی وکٹیں لے سکتے ہیں لے لیں۔ مجھے لگتا ہے کہ فل سالٹ اس پر زور دے رہا ہے۔ لیکن اگر آپ مخالف ٹیم کو 3/9 یا 4/9 تک پہنچا سکتے ہیں تو یہ ان کے لئے بہت مشکل ہو جائے گا۔مارک ایڈائر ابوظبی ٹی 10 جیسے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور اسے دیگر آئرش کرکٹرز کے لیے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔
Trending
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا