ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی فتح حاصل کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپیئن کیوں ہیں۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکرز نے غیر معمولی باؤلنگ پرفارمنس کے ذریعے 7 وکٹوں سے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین نے ٹیم کی بہتر کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں شکست کے بعد کھیلتے ہوئے ہم نے آج اچھی واپسی کی۔ دو ابتدائی وکٹیں حاصل کرنا بہت اہم تھا اور دوسرے گیند بازوں نے دباؤ برقرار رکھنا جاری رکھا۔ یہ قابل اعتماد جیت ہمیں اگلے میچ میں آگے بڑھنے کے لئے زبردست رفتار فراہم کرے گی۔اسٹرائیکرز نے ٹیکٹیکل باؤلنگ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ ٹائیگرز کو مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 66 رنز تک محدود کردیا تھا بولنگ اٹیک کی قیادت عقیل حسین، ریس ٹاپلی اور محمد عامر نے کی جبکہ سنیل نارائن اور متھیشا پتھیرانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اسٹرائیکرز نے مقررہ ہدف صرف 6 اوورز میں حاصل کرلیا وکٹ کیپر بلے باز ڈونووان فریرا نے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹیم کی مکمل کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت بہت خوش ہوں۔ اگرچہ ہم اپنے پہلے میچ لگاتار نہیں جیت رہے ہیں لیکن اگلے دن کھلاڑیوں فارم میں آتے اور مکمل طور پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے دیکھنا حیرت انگیز تھا۔
Trending
- قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کا فیصلہ، آٹا پھر بھی مہنگا
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان