بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے یماندو اورسی کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہیں یوراگوئے کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یوراگوئے اچھے دوست اور ایک دوسرے پر اعتماد اور جیت جیت تعاون رکھنے والے ممالک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 36 سالوں میں دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات، مشترکہ مفادات پر عمل کیا ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں دوستی کے گہرے جذبے ہیں ۔انہوں نےچین یوراگوئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لئے نومنتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان