بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی کانفرنس “انڈرسٹینڈنگ چائنا 2024 ” کو ایک تہنیتی خط بھیجا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کو سمجھنے کے لئے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دیا جائے۔چینی صدر نے کہا کہ آج، چین سوشلسٹ مارکیٹ پر مبنی ایک اعلی سطح کے اقتصادی نظام کی تعمیر کو تیز کر رہا ہے ، ادارہ جاتی کھلے پن کو بڑھا رہا ہے، بین الاقوامی اعلی معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہو رہا ہے اور ایک شفاف، مستحکم اور توقع کے قابل ادارہ جاتی ماحول تخلیق کر رہا ہے.ان کا کہنا تھا کہ چینی طرز کی جدیدکاری نہ صرف 1.4 ارب لوگوں کی بہتر زندگی کی خواہشات کو پورا کرے گی بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی نیا اور بڑا کردار ادا کرے گی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ترقی کے لئے سازگار ماحول اور حالات پیدا کرنے، مختلف مشکلات اور چیلنجوں کا فعال جواب دینے، پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی دنیا کی جدیدکاری کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ “انڈرسٹینڈنگ چائنا” 3 دسمبر کو چین کے جنوبی شہر گوانگ چو میں شروع ہوئی، جس کا موضوع “اصلاحات کو حتمی کامیابی تک لے جانا: چینی جدیدکاری اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع” ہے ۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال