بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں دیاؤیوتھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کمبوڈیا کو اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں اہم سمت کے طور پر دیکھا ہے اور نئے دور میں اعلیٰ معیار کی چین۔کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ چین کمبوڈیا کے ساتھ تعاون کے کلیدی منصوبوں پر عمل درآمد کو فروغ دینے، کوآرڈینیشن اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر مختلف خطرات سے نمٹنے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہن سین نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔ چین کے ساتھ دوستی کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کا پختہ سیاسی اتفاق رائے ہے، جو کمبوڈیا کی قیادت میں تبدیلی سے ہرگز متاثر نہیں ہوگی. کمبوڈیا ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا اور مرکزی مفادات کے تحفظ میں چین کی حمایت جاری رکھے گا۔ کمبوڈیا بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون او ر کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی