امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ “جامع اور مکمل” تجارتی معاہدے پر پہنچ گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق جنوبی کوریا امریکہ کو سرمایہ کاری کی مد میں 350 ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا، جس کا امریکہ کی ملکیت اور کنٹرول میں سرمایہ کاری کے منصوبوں میں استعمال ہوگا۔ جنوبی کوریا 100 ارب امریکی ڈالر کی مائع قدرتی گیس یا توانائی کی دیگر مصنوعات بھی خریدے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے مطابق امریکہ جنوبی کوریا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کرے گا جبکہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد نہیں کیا جائےگا۔اس کے علاوہ، جنوبی کوریا کاروں، ٹرکوں اور زرعی مصنوعات سمیت دیگر امریکی مصنوعات کے لئے اپنی مارکیٹ مکمل طور پر کھول دے گا۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے 31 جولائی کو کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی کوریا کے برآمدی ماحول کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرےگا ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں 350 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 150 ارب ڈالر جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان جہاز سازی کے تعاون کے لیے خصوصی فنڈز کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔
Trending
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا