کینڈی : کینڈی کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا آغاز چھ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں سے ہوا۔ پہلے دن دلچسپ میچ کھیلے گئے جس میں گال مارولز نے کینڈی بولٹس، کولمبو جیگوارز نے نووارا ایلیا کنگز اور جافنا ٹائٹنز نے ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو ہرایا ۔ داسن شناکا کی کپتانی میں ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو جافنا ٹائٹنز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شناکا نے 7000 سری لنکن شائقین کے دل جیت لیے جو اسٹیڈیم میں شدید ترین بارش کے باوجود موجود تھے۔کوشل پریرا کو آؤٹ کرنے والے محمد عامر کی ابتدائی کامیابی کے باوجود داسن شناکا کی محمد شہزاد (15 گیندوں پر 22) کے ساتھ شراکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں سری لنکا کا سب سے بڑا پاور ہٹر کیوں سمجھا جاتا ہے۔ قومی ہیرو کی موجودگی نے پرجوش شائقین کو گرینڈ اسٹینڈز کی طرف راغب کیا۔ سری لنکن لیجنڈ تلکارتنے دلشان جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ اسٹائل سے ٹی 20 کرکٹ میں انقلاب برپا کیا تھا، کی یاد دلاتے ہوئے کپتان داسن شناکا نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جافنا ٹائٹنز نے ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی لیکن شناکا نے صرف 17 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔کولمبو جیگوارس اور نووارا ایلیا کنگز کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا لیکن 7000 سے زائد شائقین پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں موجود رہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا