بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ 18 سے 20 دسمبر تک مکاؤ جائیں گے جہاں وہ مادر وطن میں مکاؤ کی واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو حے یی چھنگ نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے مکاؤ کے دوبارہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مکاؤ کی حمایت پر مرکزی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔حے یی چھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی کی رہنمائی میں “ایک ملک، دو نظام” کے تحت مکاؤ کے عوام مکاؤ پر حکومت کرتے ہیں اور مکا ؤ میں اعلیٰ درجے کی خود اختیاری کو مزید نافذ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سماجی استحکام اور معاشی خوشحالی آئی ہے۔مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقے کے چھٹے چیف ایگزیکٹو چن ہاؤ ہوئی نے بھی صدر شی کے مکاؤ کے دورے کے حوالے سے ان کے پرتپاک استقبال کا اعلان کیا اور مرکزی حکومت کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق