پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
پشاور(پی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے 27ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جبکہ نئی حکمت عملی پر پارٹی میں اختلاف سامنے آیا ہے۔وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 27ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کی، جہاں پارٹی قیادت نے 27ستمبر کو پنجاب کی سرحد پر دھرنے اور مرحلہ وار اسلام آباد کی جانب بڑھنے کی تجویز پیش کی جبکہ ارکان اسمبلی اور کچھ رہنماوں نے 27 ستمبر کو ہی اسلام آباد کی طرف بڑھنے کی پر اصرار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا احتجاج روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور پنڈی کو بند کرکے پی ٹی آئی کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔
پارٹی کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ 27ستمبر کو براہ راست اسلام آباد کی جانب بڑھنے کے بجائے پنجاب کی سرحدوں پر دھرنے دیے جائیں گے، اٹک پل، موٹروے پر حضرو کے قریب، ہری پور، کوہاٹ میں خوش حال گڑھ اور نتھیا گلی کے مقامات کو بند کیا جائے گا اور اگتوبر کے پہلے ہفتے اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اجلاس کو بتایا کہ دھرنے دینے سے بھی وفاقی حکومت پر دبا بڑھایا جاسکتا ہے لیکن اجلاس میں بعض ارکان اسمبلی نے 27ستمبر کو ہی اسلام آباد کی جانب بڑھنے کی تجویز دی اور اصرار کیا ہے کہ 27ستمبر کا احتجاج محدود نہ کیا جائے تاہم دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی پر اتفاق رائے نہ ہوسکا اور دوبارہ 25 ستمبر کو اجلاس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے بھی یہ کہا جاچکا ہے کہ ہم ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہے ہیں، اس بیان سے لگتا ہے کہ اسلام آباد پہنچنے کا وقت دیا جائے گا۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کا حتمی فیصلہ ہے کہ 27ستمبر کو پشاور سے لانگ مارچ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پشاور سے قافلہ روانہ ہوگا جو جی ٹی روڈ کے ذریعے اٹک کے مقام تک جائے گا تاہم آگے کا لائحہ عمل 25 ستمبر کو دیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.