بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں سال 2024 میں بین الاقوامی صورتحال اور چینی سفارتکاری پر سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔
وانگ ای نے کہا کہ 2024 میں چین کی سفارتکاری نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سازگار بیرونی ماحول اور شورش زدہ دنیا میں قابل قدر استحکام پیدا کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین کے صدر مملکت کی سفارتکاری نے ایک شاندار نیا باب لکھا ہے جو پرامن ترقی اور جیت جیت تعاون کی قیادت کرتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت ہوئی ہے اور باہمی تعاون کے تاریخی رجحان کو فروغ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جدیدکاری دنیا کے لئے نئے مواقع فراہم کرتی ہے اور دنیا بھر کے تمام ممالک میں جدیدکاری کے ترقیاتی رجحان کو فروغ دیتی ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ایک نیا ماڈل قائم کیا گیا ہے جس میں اتحاد اور خود انحصاری پرمبنی گلوبل ساؤتھ کی یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمہ جہت سفارتکاری میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ، اور نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے ترقی پسند رجحان کو تقویت ملی ہے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے ساتھ چین کا رابطہ اہم رجحانات اور تبدیلیاں دکھا رہا ہے۔ پہلے تو یہ کہ چین کی پالیسی اور تجاویز، خاص طور پر صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ اہم اقدامات کا بین الاقوامی برادری کی طرف سے تیزی سے خیر مقدم کیا گیا اور ان کی حمایت کی گئی ہے۔ دوسرا یہ کہ مختلف عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور بڑے گرم اور مشکل مسائل کو حل کرنے میں ، چین کی فعال شرکت پر توقع اور انحصار بڑھ رہا ہے، تیسرا یہ کہ دنیا میں چینی طرز کی جدیدکاری کی اہمیت تیزی سے واضح ہو رہی ہے، اور زیادہ ممالک چین کے کامیاب ترقیاتی راستے کو سمجھتے ہوئے تسلیم کر رہے ہیں ۔
وانگ ای نے کہا کہ 2025 میں بھی چین کی سفارت کاری ،امن، ترقی، تعاون اور مشترکہ مفادات کے علم کو بلند رکھے گی اور عالمی امن اور بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتی رہے گی۔
Trending
- جنگ کے سائے میں بھی ایرانی ریال کی فروخت جاری نئے ریٹ سامنے آگئے
- پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔