by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلاول بھٹو 18 سالہ حکمرانی کی کارکردگی کا جواب دیں: وسیم اختر

رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر۔فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 18 سال کی حکمرانی کی کارکردگی کا جواب دیں۔ 

کراچی  سے جاری بیان میں وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کے اسکولوں میں تعلیم اور اسپتالوں میں علاج نہیں جبکہ کرپشن عروج پر ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے بلاول کو خون خرابہ کیوں یاد آ رہا ہے؟ 

سابق میئر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو سانحہ پکا قلعہ اور 27 دسمبر جیسے سانحات کی یاد دلا کر خوف و ہراس نہ پھیلائیں، اب مہاجر اور سندھی عوام آپس میں نہیں لڑیں گے، دونوں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ 

وسیم اختر نے کہا کہ صرف کراچی اور حیدر آباد کی سڑکوں پر ہی بلاول بھٹو کو خون خرابہ کیوں نظر آتا ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ہیں، عوام بہتر نظام اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ 

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو لڑائی نہیں اختیارات اور بہتر انتظامی نظام چاہیے۔



PNP

Comments are closed.