اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پیشکش کر دی۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق نے اپنی خدمات پیش کردیں۔
اپنے ایک بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، تلخیاں ختم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، گزشتہ روز ایوان میں ہونے والی بحث خوش آئند تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے فلور پر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کی تھی۔
ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے اسپیکر آفس کا رستہ دکھا دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ سنجیدہ ہیں تو کم سے کم حکومت کو مذاکرات کا پیغام تو بھیجیں۔
جس پر پی ٹی آئی رہنما کے شیر افضل مروت نے بھی سیاسی قائدین کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک سیاسی قوتیں ایک ہو کر نہیں بیٹھیں گی، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post