بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائےامور تائیوان کے ترجمان چھن بین ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں چند روز قبل امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فروخت کیے گئے 38 ایم ون اے ٹو ٹی ٹینکوں کی پہلی کھیپ کی تائیوان آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فراہم کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی سخت پاسداری کرنی چاہیے اور ‘تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم کا ٹھوس اقدامات کے ذریعے مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ترجمان نے کہاکہ “کسی بھی طاقت اور کسی بھی فرد کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے چینی حکومت اور چینی عوام کے پختہ عزم،مضبوط ارادے اور زبردست صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ “تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیاں اور غیر ملکی مداخلت چین کی ناگزیر وحدت کے عمومی تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتی۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔