قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں 66 افراد جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، طیارہ باکو سے چیچنیا جارہا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قازقستان میں آذر بائیجان کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، قازقستان حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ آذربائیجان ایئرلائن کی ملکیت تھا۔
رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 72 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد زندہ بچے ہیں۔
قازقستان حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا رخ چیچنیا سے اقتاؤ کی جانب موڑ دیا گیا تھا، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر چکر بھی لگائے۔