بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تحقیقی مرکز کے قیام کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بیجنگ میں اس تحقیقی مرکز کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیر خارجہ وانگ ای نےتحقیقی مرکز کی تختی کی نقاب کشائی کی اور تقریر کی۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سفارت کاری کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ کا ایک بنیادی تصور ہے ، اور یہ چین کی جانب سے اس سوال کا جواب ہے کہ “کس طرح کی دنیا کی تعمیر کی جائے اور یہ تعمیر کیسے کی جائے”۔ یہ تصور جو چین سے شروع ہوا اور آج دنیا کو فائدہ پہنچا رہا ہے، ایک تجویز سے اتفاق رائے میں، اور ایک نقطہ نظر سے عمل میں تبدیل ہو گیا ہے، اور دنیا میں مثبت اور گہری تبدیلیوں کو فروغ دے رہا ہے اور تیزی سے ایک اہم پبلک پراڈکٹ بن رہا ہے.ترجمان نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تحقیقی مرکز ، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے نظریاتی، پالیسی، بیانیہ اور ٹیلنٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔