بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل کے دورہِ چین کے بارے میں کہا کہ اس سال 20 جنوری کو چین اور گریناڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی بیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اس خصوصی موقع پر وزیر اعظم ڈیکون مچل کے چین کے سرکاری دورے کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ وزیر اعظم ڈیکون مچل سے ملاقات کریں گے اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ہو گی اور تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی دونوں مشترکہ طور پر شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی بھی مہمان وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ فریقین دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اپنے دورے میں گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل بیجنگ کے علاوہ صوبہ زے جیانگ اور شنگھائی شہر کا بھی دورہ کریں گے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان