بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے کی ۔شی جن پھنگ نے اس اجلاس میں ایک اہم تقریر بھی کی ۔جمعرات کے روز اجلاس میں نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹیٹ کونسل، چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے پارٹی گروپوں سمیت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹس سنی گئیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گزشتہ سال مذکورہ اداروں نے اپنے کام میں نئی پیش رفت کی ہے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے لیے نئی خدمات انجام دی ہیں۔اجلاس میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ نئے سال میں چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششیں جاری رہنی چاہیئں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا