بیجنگ:سی پی سی سینٹرول کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای افریقہ کے دورے سے ملک واپسی پر مالدیپ میں رکے اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے دوستانہ ملاقات کی۔
اس موقع پر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ ہمیشہ چین کا قریبی شراکت دار بننے، اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
مالدیپ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین۔ مالدیپ تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان باہمی احترام، مساوات اور مشترکہ ترقی کی مثال قائم کی ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح مالدیپ کی قومی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ اور فعال طور پر اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں حمایت کرے گا۔ چین مالدیپ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ تین گلوبل انیشی ایٹوز کو نافذ کیا جا سکے، منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔
Trending
- ہر چیز کا حل ریفرنڈم ہے تو آئینی ترامیم کی کیا ضرورت ہے،بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطا تارڑ کے بجائے وزیراعظم شہباز شریف دیں: شرجیل میمن
- بلاول بھٹو 18 سالہ حکمرانی کی کارکردگی کا جواب دیں: وسیم اختر
- خشک سالی کا خطرہ، مختلف اضلاع کےلیے ہائی الرٹ جاری
- پاکستان اور سعودی کمپنی میں گیس پائپ لائن کے 30 ارب ڈالر کے ایم او یو پر دستخط
- زرداری خاندان کے چشم و چراغ ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کریں، صوبے پورے ملک میں بن رہے ہیں تو خونریزی کراچی میں کیوں ہوگی؟ ایم کیو ایم
- گیس لیکیج نے نوبیاہتا جوڑے کی جان لے لی
- مارک زکربرگ اور اہلیہ نے آئرلینڈ میں 440 ایکڑ پر مشتمل تاریخی قلعہ خرید لیا
- ہزارہ صوبہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے، فوری طور پر قائم کیا جائے، کیپٹن (ر) صفدر
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس 665 پوائنٹس کم ہو گیا
- معاذ صفدر نے بیٹی کی پیدائش پر اہلیہ کو قیمتی تحفہ دے دیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔