بیجنگ: چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی ایک پریس کانفرنس میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے متعلقہ اہلکار کے مطابق، 2024 میں سامان میں چین کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہے. یہ حجم کی ایک ریکارڈ سطح ہے۔ غیر ملکی تجارت نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار میں ترقی حاصل کی . برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا ، جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال 26 ستمبر کو سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے توسیعی پالیسیوں کا ایک سللسہ جاری کیا تھا جس سے چوتھی سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت کو مضبوط فروغ ملا اور یہ بڑھ کر 11.51 ٹریلین یوآن کی سہ ماہی ریکارڈ بلندی تک پہنچی ۔ خاص طور پر دسمبر میں درآمدات اور برآمدات کے حجم نے پہلی بار 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا اور شرح نمو 6.8 فیصد تک پہنچی ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔