بائیڈن انتظامیہ کیوبا کو”دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کرے گی لیکن وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے ۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی منتخب صدر ٹرمپ کے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو عہدہ سنبھالنے کے بعد، فلوریڈا کے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو، ان کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے طور پر کام کریں گے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ روبیو، جو کیوبا کی نسل سے ہیں اور طویل عرصے سے کیوبا کے خلاف پابندیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، سیکریٹری آف اسٹیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اگلے ہفتے کے اوائل میں اس فیصلے کو ختم کر سکتے ہیں۔
1959 میں کیوبا کے انقلاب کے بعد امریکی حکومت نے کیوبا کے خلاف دشمنانہ پالیسی اپنائی ہے۔ 1962 میں امریکہ نے کیوبا پر اقتصادی، مالی اور تجارتی پابندیاں عائد کیں۔ جنوری 2021 میں، امریکہ نے کیوبا کو “دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست میں اس بنیاد پر درج کیا کہ “کیوبا دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے اور وینزویلا اور خطے کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے”۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 30 سالوں سے امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ کیوبا پر 1962 سے عائد اقتصادی پابندیوں کو ختم کرے۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔