بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے لئے ایک اہم سال ہے۔ فریقین کو اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے سیاسی قائدانہ کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ باہمی فائدہ مند تعاون میں مزید نتائج کے حصول کو فروغ دیا جائے۔ہمیں صحافت، ثقافت،سیاحت، مقامی حکومتوں اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون نیز بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ مشترکہ طور پر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ تولام نے کہا کہ ویتنام ، جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین اہم گلوبل انیشی ایٹوز کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے اور اس فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ویتنام اپنی خارجہ پالیسی میں ویتنام چین تعلقات کی ترقی کو اولین ترجیح دیتا رہے گا، پالیسی ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا اورتنازعات کو مناسب طریقے سےکنٹرول اور حل کرے گا تاکہ ویتنام چین ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر احسن طریقے سے آگے بڑھے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع