بیجنگ : برازیل میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ساؤ پاؤلو میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل تیان یو زین اور برازیل کے متعدد محکموں کے سربراہان نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔تقریب میں برازیل کی سیاسی شخصیات ،تعلیمی اداروں اور میڈیا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔ ” چانیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے. چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 42 سال سے منعقد کیا جا رہا ہے اور آج دنیا میں نئے سال کے موقع پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ثقافتی اور فنکارانہ ٹی وی پروگرام بن گیا ہے۔ ہم مخلصانہ طور پر تمام لوگوں کو اس عظیم ثقافتی آڈیو ویژول میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔امید ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے ذریعے گھر سے دور رہنے والے چینی اپنے گھر کی گرمجوشی کو محسوس کر سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست اس شاندار ثقافتی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post