نیویارک:23جنوری کو امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم کے 2025 کے سالانہ اجلاس سے ایک ورچوئل خطاب میں کہا کہ انہوں نے کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ میں مصنوعات تیار کریں، بصورت دیگر انہیں مختلف نوعیت کے محصولات ادا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے امریکہ میں بننے والی مصنوعات پر کارپوریٹ ٹیکس کو 15 فیصد تک کم کرنے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ نے یورپی یونین کے محصولات اور امریکہ کے ساتھ اس کے تجارتی خسارے کو بھی قدرے زیادہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یورپ کے ساتھ توانائی معاہدہ طے کریں گے اور امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کو ایل این جی بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ٹرمپ نے اس موقع پر تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر مداخلت کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب جیسے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) ممالک سے “تیل کی قیمتوں کو کم کرنے” کا مطالبہ کیا۔ ٹرمپ کے مطابق وہ سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ امریکہ میں کم از کم ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔ روس یوکرین تنازع کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے جلد از جلد ملاقات کی امید کرتے ہیں تاکہ یوکرین تنازع کے حل کے لئے بات چیت کی جا سکے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔