ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور خواتین و گراس روٹس کرکٹ کے حامی، علی خان ترین اور ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر کیرون پولارڈنے برطانوی کرکٹ فٹ ویئر برانڈ ایم ای یو(ME+U)میں سرمایہ کاری کی ہے۔
علی خان ترین ایم ای یو(ME+U)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہوں گے، جہاں ان کا تجربہ اور کرکٹ کے فروغ کا وژن برانڈ کی ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ان جوتوں کی ہر سطح کے کرکٹ پلئیرز تک فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹرز کو ایسے جدید کرکٹ شوز(Cricket Shoes) فراہم کرنا ہے جو ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے اور جسمانی تحفظ کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوں۔
علی ترین نے اس موقع پر کہا کہ جدید کرکٹ ایک سائنس بن چکی ہے، جس میں تکنیک، فٹنس اور درست فٹ ویئر کا کردار بہت اہم ہے۔ میں نے خود بطور کرکٹر محسوس کیا کہ صحیح جوتے کارکردگی اور جسمانی تحفظ میں کتنے مددگار ہوتے ہیں۔ ایم ای یو(ME+U)کے کرکٹ شوز(Cricket Shoes) خاص طور پر اسی مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں اور میں پرامید ہوں کہ یہ کھلاڑیوں کے کھیل اور کارکردگی میں نمایاں فرق پیدا کریں گے “۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے معیاری فٹ ویئر کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ خواتین کرکٹرز کو مردوں کے مساوی اعلیٰ معیار کے کرکٹ شوز(Cricket Shoes) دستیاب نہیں ہوتے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش کریں گے، تاکہ پاکستان کی خواتین کرکٹرز بھی عالمی معیار کے فٹ ویئر حاصل کر سکیں۔
روائتی کرکٹ شوز (Cricket Shoes) اکثر خواتین کی سپورٹس ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ایم ای یو(ME+U) برطانوی کمپنی خواتین کی ضروریا ت کے مطابق کرکٹ شوز فراہم کرے گی جو کارکردگی، جسمانی آرام اور کھیل میں موثر شمولیت کو یقینی بنائے گی۔
ایم ای یو(ME+U)برطانوی کمپنی 2025 میں خواتین اور مردوں کے لیے آل راؤنڈر اور باولنگ شوز کی نئی رینج شروع کر رہی ہے۔ علی خان ترین اور پولارڈ کی اس بین الاقوامی کمپنی میں سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب میں کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹ شوز فراہم کرنا ہے۔
Trending
- میچ میں ناخوشگوار واقعہ، رونالڈو کا کچھ شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہ
- کراچی: نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کی ہزاروں روپے زائد وصولی
- جمائما کی آئرش بزنس مین کیمرون اورلی کے ساتھ دوسری شادی
- اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر
- بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
- کراچی: میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے کئی افراد زخمی
- وزیراعظم نے پیٹرولیم لیوی سے بڑھ کر ریلیف منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے: علی پرویز ملک
- خالد مقبول کا نئے صوبوں کیلئے سڑک پر نکلنے کا اعلان
- کراچی، عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کارڈ کی ڈیڈ لائن مؤخر کرنے کی سفارش
- حیدرآباد، بدین میں پرندوں کے شکار پر پابندی عائد
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔