دبئی :متحدہ عرب امارات کے کپتان نکولس پورن نے آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کی رہنمائی کی۔ایم آئی ایمریٹس نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیتا اور دبئی میں سیزن کی اپنی پہلی فتح بھی حاصل کی ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کپتان پورن نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا۔اس سے قبل گلف جائنٹس کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور اوپنرز گرہارڈ ایرسمس اور جیمز ونس نے باقاعدگی سے چوکے لگائے ۔ اس سے پہلے یہ دونوں بڑا اسکور کرکے مخالف ٹیم کے لئے خطرہ بنتے عقیل حسین نے تیسرے اوور میں ایراسمس کو 12 کے اسکور پر اؤٹ کردیا۔ پاور پلے کے اختتام پر اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز تھا۔ کوکس اور ونس نے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ الزاری جوزف نے 10 ویں اوور میں شراکت داری کا خاتمہ کیا ٹام کرن نے 13 رنز کا اضافہ کیا جبکہ ونس نے اپنی نصف سنچری بھی بنائی۔ اننگز کا آخری مرحلہ میں ونس کے ساتھ شمرون ہیٹمائر نے دیا جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جواب میں ایم آئی ایمریٹس نے کے اوپنر آندرے فلیچر اور محمد وسیم نے ابتدائی اوورز میں آزادانہ طور پر رنز بنائے اور چوکے لگائے۔ اوپنگ شراکت داری 44 رنز کی تھی جس کے بعد وسیم 10 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹام بینٹن نے 11 رنز کا اضافہ کیا وہ ایان خان کا شکار بنے۔ آخری پانچ اوورز میں ایم آئی ایمریٹس کو 71 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پورن اور جیکب نے 33 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت کے دوران کچھ عمدہ شاٹس لگائے۔ جیکب نے 18 رنز بنائے جس کے بعد کرس جارڈن نے ان کا ساتھ دیا۔ کپتان پورن اگرچہ دوسرے اینڈ پر موجود رہے۔ پورن نے 18 ویں اوور میں اپنی نصف سنچری بنائی۔ ایم آئی ایمریٹس کو آخری اوور میں چھ رنز کی ضرورت تھی۔ پورن نے پہلی گیند پر چھکا کر لگاکر میچ میں پانچ وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔نکولس پورن کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Trending
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل
- سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
- ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
- آزاد کشمیر میں صورتحال بہتر ہوئی تو انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں گے: بیرسٹر گوہر
- Khloé Kardashian موسم گرما میں چھٹی کے دوران پیارے خاندانی لمحات کی جھلک پیش کرتا ہے۔
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔