بیجنگ:چین کی وزارت تجارت اور وزارت خزانہ نے ایک اعلان جاری کیا جس میں چین نے امریکہ پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔
اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن کے اعلان کے مطابق امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر 10 سے 15 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے ٹیرف قانون، کسٹمز قانون، اور بیرونی تجارت کے قانون کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق، اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے، 10 فروری 2025 سے امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ امور یہ ہیں 1. کوئلے اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیصڈ اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
2. خام تیل، زرعی مشینری، بڑی انجن والی گاڑیاں، اور پک اپ ٹرکس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
3. منسلک فہرست میں شامل امریکہ سے درآمد ہونے والے مال پر موجودہ ٹیرف کی شرح کے علاوہ اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا، موجودہ باؤ نڈڈ اور ٹیرف چھوٹ کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی، اور اس اضافی ٹیرف پر کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔