دبئی :دبئی کیپیٹلز نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وائپرز کے خلاف مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو ایک اور تاریخی فائنل تک پہنچایا۔آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں کوالیفائیڈ پلے آف میں جگہ بنانے کا متاثر کن ریکارڈ برقرار رکھنے والی کیپیٹلز نے ثابت کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نائب کپتان سیم بلنگز نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ نائب کی موجودگی نے کیپیٹلز کو میدان میں اپنا دوسرا سب سے بڑا کامیابی کا تعاقب مکمل کیا۔گلبدین نبی نے کہا کہ یہ صرف ایک اور کھیل نہیں تھا. یہ ایک سیمی فائنل تھا، اور یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے سب سے زیادہ ترقی کی ۔ اس طرح کے میچوں کا دباؤ ان کے اندر بہترین کارکردگی کے اظہار کا موقع دیتا ہے میں خاص کر معیاری بولنگ کے خلاف اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی فارم برقرار رکھنے پر خوش ہوں۔سیم بلنگز کے ساتھ اہم شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب نے کہا کہ یہ شراکت داری یقینی طور پر ہماری اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔ بدقسمت رن آؤٹ کے بعد بھی سیم کے الفاظ حوصلہ افزا تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ کھیل کا اختتام میں نے کرنا ہے اس مثبت گفتگو نے مجھے حوصلہ دیا۔ آئندہ فائنل سے قبل نائب نے اپنی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی سمیت آنے والے بڑے ایونٹس کے لئے بہترین تیاری ہے۔ اگرچہ فائنل تک پہنچنا آسان نہیں تھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ فائنل اس سے بھی زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔ بیک ٹو بیک فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ہم اس بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا