تہران:ایران کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ایران میں متعین کئی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے اور ایران جوہری ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق کرنا ایک آسان کام ہے۔ماضی میں، معائنہ کار ہمیشہ ایران میں اپنی مرضی کے مطابق معائنہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں، اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ وہ ایران پر “زیادہ سے زیادہ دباؤ” کا دوبارہ آغاز کرے گا ۔اس حوالے سے ایرانی صدر نے اسی دن کہاتھا کہ امریکی مقاصد کا مقابلہ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ایران اپنے اثاثوں کی حفاظت اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھ کر پابندیوں کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔