بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچین کے صوبہ جی لین کےشہر چھانگ چھون میں جی لین صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے اسٹریٹجک منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے اور ملک کی “پانچ اہم سلامتی” کو برقرار رکھنے میں شمال مشرقی چین کے اہم فرائض کو ثابت قدمی کےساتھ انجام دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلی معیار کی ترقی کو بنیاد کے طور پر سمجھتے ہوئےاصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، جدت طرازی کے ذریعے چینی طرز کی جدیدکاری کی تعمیر میں مزید کوششیں کرنی ہوں گی ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اعلی معیار کی ترقی جدت طرازی اور صنعتی تعاون سے الگ نہیں ہے۔ہمیں ماحولیاتی تحفظ اور سبز اور کم کاربن پر مبنی ترقی کو مربوط کرنا اور منفرد وسائل کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینا چاہیئے. ان کا کہنا تھا کہ علاقائی مربوط ترقی کی صورتحال کو تشکیل دینا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے جامع احیاء کے لئے اصلاحات اور کھلے پن کو مکمل طور پر مزید گہرا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ چاہے وہ قومی ملکیت کے اثاثوں اور سرکاری ملکیت کے اداروں کی اصلاحات کو گہرا کرنا ہو یا نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینا ہو، پالیسیوں اور ضوابط کو مکمل طور پر نافذ کرنا لازم ہے.ہمیں ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر میں فعال طور پر شامل ہوتے ہوئے مارکیٹ اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ایک بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول تخلیق کرنا اور اعلی معیار کی کھلی معیشت کا ایک نیا نظام تعمیر کرنا چاہیئے۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post