by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کارکن ہمارا اثاثہ، ان کی تجاویز کی روشنی میں ترقی کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں، چوہدری شافع حسین

پارٹی کی رکنیت سازی کا جلد آغاز، تنظیمیں بنانے کے لئے پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کروں گا۔ ڈاکٹر محمد امجد

0

 

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ چوہدری ظہور الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین نے رواداری کی سیاست کی ہے، پارٹی انہی بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے، کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی تجاویز کی روشنی میں ترقی کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے، پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم اور فعال کریں گے، ویمن ونگ پنجاب اور لاہور کو مزید مستحکم کیا جائے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، پارٹی کے اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیدران اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

 

اجلاس سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

 

اجلاس سے چوہدری شافع حسین، ڈاکٹر محمد امجد اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین نے خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیاہے۔ہم ان کی سیاست کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔اپنے دور اقتدار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے الزام تراشیوں کی سیاست نہ کریں۔ان کے دور میں جو ہوتا رہا عوام سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہماری شناخت ہے،پارٹی کو ہرسطح پر مضبوط اور منظم کرنا ہے، پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ورکرز کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ہمارے پارٹی ورکرز پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے سپاہی ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر میں پارٹی کارکن میرے دست و بازو بنیں۔کارکن عوام سے روابط بڑھائیں اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ پارٹی کے ویمن ونگ اور لاہور کی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خواتین کی آبادی پچاس فیصد سے زائد ہے۔ اس لئے پارٹی کے ویمن ونگ کو بھی زیادہ منظم، مستحکم اور وسیع ہونا چاہئیے۔ صوبے میں پارٹی کی زیادہ تر تقاریب لاہور ہی میں منعقد ہوتی ہیں اور لاہور صوبے کا کیپیٹل بھی ہے اور باقی اضلاع کے مقابلے میں آبادی کے لحاظ سے بھی بڑا ہے اس لئے صوبائی ویمن ونگ اور ویمن ونگ لاہور کی صدور باہمی مشاورت سے اس کو منظم اور وسیع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی اضلاع کے ویمن ونگز کو بھی ساتھ ملائیں اور اس کی تنظیم اور استحکام کے لئے ان سے بھی مشاورت کریں۔ خصوصاََ لاہور کی تنظیم کو زیادہ منظم، فعال اور بڑا ہونا چاہئیے تا کہ وہ اپنی زمہ داریاں اچھی طرح سے ادا کر سکے۔

dr-amjad
اس موقع پر اپنے خطاب میں پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں سمیت خصوصا پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ کو منظم اور فعال کریں گے۔ اس مقصد کے لئے میں ذاتی طور پر صوبہ بھر کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کا دورہ کروں گا اور پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ مل کر تنظیمی عمل مکمل کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پارٹی کی رکنیت سازی کا آغاز کیاجائے گا اور پارٹی کے پرانے اور نئے کارکنان کو ملا کر تنظیمیں بنائی جائیں گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کو گراس روٹ لیول تک لے کر جانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.