میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں “تجارتی جنگ اور امن”کی تھیم پر مبنی مباحثے میں ، متعدد سیاسی اور کاروباری افراد نے حالیہ دنوں امریکہ کی جانب سے بار بار ٹیرف دھمکیوں پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ طرز عمل تجارتی جنگ کو جنم دے سکتا ہے جو بالآخر عالمی معیشت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بحث کے دوران کہا کہ کینیڈا اور امریکہ کی معیشتیں ایک دوسرے پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں ۔ امریکی ٹیرف میں اضافے نے “سب کو حیران کر دیا” اور اس سے کینیڈا کو ” وجود کا خطرہ” لاحق ہے، جس سے لاکھوں کینیڈین ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
جرمنی کے وائس چانسلر اور وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے نشاندہی کی کہ امریکی ٹیرف میں اضافہ فطری طور پر یکطرفہ عمل ہے اور یورپ کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی تنازعات کو تجارتی رکاوٹوں کے بجائے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے ۔
یورپی کمیشن کے کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی مروس شیووویچ نے کہا کہ امریکہ کے پاس یورپی یونین کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو خطرہ لاحق ہوگا بلکہ خود امریکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
Trending
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔