گوانگ ژو(شِنہوا)چینی محققین نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو کے ویٹ لینڈ میں کیڑے کی نئی اقسام ایڈوریس ہائی ژوینسز دریافت کی ہے۔
گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسز انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے ایسوسی ایٹ محقق یو یالی کے مطابق نئی اقسام ہائی ژو ویٹ لینڈ میں محقق ٹیم کی جانب سے 2020 میں شروع کی گئی کیڑوں کی جامع اور منظم نگرانی اور تحقیقاتی منصوبے کے تحت درجہ بندی اور نشاندہی کے کام کے دوران دریافت ہوئیں۔
ٹیم کی تحقیق بین الاقوامی تدریسی جریدے زوٹاکسا میں شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کولیوپٹیرا آرڈر سے تعلق رکھنے والی اقسام کی لمبائی 1.2ملی میٹر سے 1.3 ملی میٹر ہے۔اس کا سرخی مائل بھورا جسم عقبی اور شکمی دونوں طرف سے بیضوی اور ابھرا ہوا ہے۔ اس کی ٹانگیں اور انٹینا ہلکے رنگ کے ہیں۔
یو نے کہا کہ عام طور پر بڑے کیڑوں کے گروہ زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور چھوٹے آسانی سے نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دریافت سے اقسام کے تنوع کو تقویت ملے گی اور یہ ماحولیاتی تحفظ اورحیاتیاتی ارتقا کے لئے زبردست اہمیت کی حامل ہے۔
قابل ذکر طور پر اکثر نئی اقسام عام طور پر قدرتی دیہی علاقوں میں دریافت ہوتی ہیں تاہم یہ دریافت ہائی ژو ویٹ لینڈ میں کی گئی ہے جو ایک ہزار 100 ہیکٹر پر محیط ہے اور گوانگ ژو میگا سٹی کے وسط میں واقع ہے۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔