بیجنگ :سی پی سی کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ممبران اور سیکریٹریٹ کے سیکریٹری، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹیٹ کونسل اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی نیشنل کمیٹی میں سی پی سی کے رہنما ارکان ، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر میں سی پی سی تنظیم کے رہنما ہر سال سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری طور پر اپنے کام کی بریفنگ دیتے ہیں۔ حال ہی میں متعلقہ ممبران نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو 2024 میں اپنے کام کے بارے میں ایک تحریری رپورٹ پیش کی ہے۔شی جن پھنگ نے ان ممبران کی رپورٹس کا بغور جائزہ لیا اور اہم تقاضے پیش کیے کہ وہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کا مکمل مطالعہ اور نفاذ، 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کے حصول اور 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اچھے آغاز کے لیے ٹھوس بنیاد رکھیں۔انہوں نے تقاضہ کیا کہ پارٹی ممبران نئے ترقیاتی تصور کو مکمل ، درست اور جامع طور پر نافذ کرنے، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کرنے،اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو ٹھوس انداز میں فروغ دینے کےلیے کام کریں، اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، کھلے پن کو وسعت دینے، معاشی بحالی کو فروغ دینے، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے مذکورہ پارٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ چینی طرز کی جدیدیت کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے نئے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نئے کارناموں کا مظاہرہ کریں۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ