بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کا آخری سال ہے اور حکومت کو اپنا کام بہتر انداز میں انجام دینےکے لئے سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے منصوبےپر عمل درآمد کو یقینی بنانی چاہیئے۔ہمیں ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا، اعلی ٰ سطحی کھلےپن کو وسعت دینا ہوگی، مزید فعالیت کے ساتھ بہتر میکرو پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملکی طلب میں اضافہ کرنا ہوگااور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کی ترقی کو مربوط طریقے سے آگے بڑھانا ہوگا۔ ہمیں توقعات کو مستحکم بناتے ہوئے معیشت کی مسلسل بحالی کو فروغ دینا ہوگا اور “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہداف کو اعلی معیار کے ساتھ پورا کرنا ہوگا تاکہ”15 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اچھے آغاز کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی جائے ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔