واشنگٹن:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مالی سال 2025 کے آغاز سے لے کر رواں سال فروری تک وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 1.147 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ حد تک پہنچا ہے ۔
امریکی محکمہ خزانہ نے وضاحت کی کہ خسارے میں اضافے کی وجہ عوامی قرضوں کی ادائیگی، سماجی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں پر خرچ ،آمدنی سے بڑی حد تک زیادہ ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے وفاقی حکومت میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی اور اخراجات میں کٹوتی سے فروری میں اخراجات میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئی ۔ یو ایس ایڈ کے اخراجات، جو ٹرمپ انتظامیہ تحلیل کرنا چاہتی ہے، فروری میں سال بہ سال ساٹھ فیصد کمی آنے کے بعد بدستور 226 ملین ڈالر رہے۔
امریکہ میں ایک آزاد تحقیقی ادارے فیڈرل بجٹ اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک امریکی حکومت نے اوسطاً روزانہ تقریباً 8 ارب ڈالر قرض لیا ہے۔
Trending
- پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
- ٹرمپ کی ناقد الہان عمر کے گھر امریکی تحقیقاتی ادارے کا چھاپہ
- سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: لیاقت بلوچ
- سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- کترینہ کیف سے لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا شخصیات کی ملاقات، ویڈیوز وائرل
- سکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا معروف گلوکار سوار تھے
- سکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا معروف گلوکار سوار تھے
- معاشیات کا نوبیل انعام دو امریکی ماہرین کے نام
- ملزم ارمغان و شیراز کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار
- معاذ صداقت ’360 ڈگری بیٹر‘ ہیں: ایان بشپ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔